the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



 امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو منشیات کا استعمال کرنے پر سرکاری ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ہنٹر بائیڈن امریکی بحریہ میں افسر تھا اور اس کا گزشتہ برس ٹیسٹ لیا گیا جس میں ان کے خون میں کوکین کی موجودگی ثابت ہوئی۔

دوسری جانب ہنٹر بائیڈن کی جانب سے جاری



ایک بیان میں منشیات کے استعمال کے باعث ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عمل پر بہت شرمندگی اور افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے نیوی میں خدمات انجام دیں اور نیول حکام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن نے 2012 میں امریکی بحریہ میں کمیشن میں ملازمت حاصل کی تھی لیکن جب گزشتہ برس ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو رپورٹ میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس پر انہیں ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.